Facebook

کامیابی کا راز

کامیابی کاراز
انتھک محنت،غیرمتزلزل صبرانسان کی ترقی اورکامیابی کی معراج ہے۔دنیاۓآب وگل میں کوئی چیزانسان کےبس میں نہیں،لیکن وقت انسان کاہے، اور وقت کی ناٶاپنےرخ پربہاٶجاری رکھتی ہے۔جہان رنگ وبومیں کافراورمسلمان میں کوئی امتیازنہیں۔جوہوشمند،ذی عقل اور دانا اس کی قدردانی کرلےاورکامیابی کی  صبرآزما،پرخارگھاٹیوں کو خندہ پیشانی سے عبورکرلے اورمحنت کواپنی زندگی کامحبوب ترین مشغلہ بنالے توانشاءاللہ بہت جلدفتح مندیاں اورکامرانیاں اس کا خیرمقدم کریں گی۔
چناچہ ”مسٹرہونڈا“ جسکی عمرقریباََ22سال کےلگ بھگ تھی ،اس زورشباب کی عمر میں انسان کی تمام ترتوجہات آسائش وآرام اورکھیل کودکی طرف ہوتی ہیں۔مگراس کی ترجیحات سب سےجداگانہ تھی، اسکی رغبت اورلگاٶ  لہو ولعب کی بجاۓ ٹیکنیکل تجربات کی طرف تھی۔ہمہ وقت ان میں منہمک رہتا اورآۓروزنت نۓتجربےکرتا۔مسلسل جتن اورجفاکشی کےنتیجےمیں ایسے”رنگ پسٹن“ ایجادکئےجوانتہائی اعلی کوالٹی اورگاڑی کےلئےانتہائ مفیدتھے۔چندکمپنیوں کوفروخت کےلئےپیش  کیےمگراسکی نوعمری کےباعث پیش کش ردکردی گئی۔
اس قدرناکامی کےبعداسکی بلندہمتی ملاحظہ فرمائیں۔اسی روزاس نےدنیاکوچیلنج کرتےہوۓاپنی کمپنی بنانےکاپرعزم فیصلہ کیا۔حاسدین کی نکتہ چینی اورجلی کٹی باتیں اس کےحوصلےپست نہ کرسکیں جبکہ خویش واقارب نےپندو نصائح کالمباچوڑاسلسلہ قائم کیامگرسب بےسودثابت ہوا۔
پھردنیانےبہت جلدمشاہدہ کیاکہ اس نوعمرجوان نےایک ایساشاندارعظیم کارنامہ سرانجام دیاجس نےپوری دنیا میں کہرام برپا کردیا،دنیاششدراورحیران تھی کہ یہ  انسان ہےیاکوئ اوربلاجس نےاس قدرجلد بڑےبڑےتجربہ کارسورماٶں کوچارشانوں چت گرایااوران کی فعال کمپنیوں کو فیل کرڈالا۔آج ہونڈاکمپنی اپنی معیاری کارکردگی اورمسٹرہونڈاکی بےمثال کاوشوں کی بدولت دنیاکےچپےچپےپر
آج ہمارے معاشرے کابڑاحادثہ کم ہمتی اوربےحوصلگی ہے۔
    کم ہمتی سےکیوں نہ ہوتوہین زندگی
    انساں کاوقارتوعزم جواں سےہے
اول توکسی بڑے اقدام سےخوف کھاتےہیں اوراگربالفرض کوڈھارس باندھ بھی لےتوازحدجلداعلی کامیابی کی خاطردلبرداشتہ ہوتےہیں۔دراصل ان کی نظرعظیم شخصیات کےحال پرہوتی ہے،مگرماضی میں جوانہوں نےپاپڑ بیلےاوراپنی آسائش وآرام کی قربانی دی، اس سےبالکلیہ انجان ہوتےہیں۔یادرہےدائمی عظمت اورکامیابی کی پرلذیذڈش ہلکی آنچ پرتیارہوتی  ہےجبکہ بھڑکتی آگ کھانےکوبےلطف کردیتی ہے۔اگرکوئ واقعی تاریخی کارنامہ رقم کرنےکاخاہاں ہےاوردنیاکواپنی صلاحیت واستعدادکےسامنےخم کرناچاہتاہے تواس کےلۓازحدضروری ہےکہ وہ انتہائ صبرواستقامت کےساتھ محنت کی ٹھان لے توان شاءاللہ کامیابی اس کےقدم چومےگی۔
(کاوش:خضرجمیل بہلوی)
کامیابی کا راز کامیابی کا راز Reviewed by Hamza Ali on November 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.