Facebook

مملکت خداداد کے نام

  ۔   ۔  ۔ ۔  ۔ مملکت خداداد کے نام . 
  تحریر جمیل الرحمن  بہلوی



  ”حرمین کا مسافر اپنی زندگی کے سب سے مبارک اور پاکیزہ سفر کو اس مملکت خداداد کے نام کرتا ہے جو حرمین کے بعد روئے زمین پر اللہ کے نام پر بننے والی سب سے پہلی اور شاید آخری ریاست ہے۔ مدنی آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی لائی ہوئی شریعت کے نفاذ کے پُر عزم ولولوں اور پُرجوش حوصلوں پر اس کی بِنا ہے۔ اس ملک کی اینٹ اینٹ کو حرمین شریفین کے ساتھ ایک لازوال وابستگی ہے۔ قدرت خدا کی، کہ حرمین شریفین کے نام پر بننے والی ریاست کو آج ”تحفظِ حرمین شریفین“ کا مقدس اور سعادت بخش فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس کی عسکری اور جوہری صلاحیت پر اعتماد کر کے پوری عرب دنیا مطمئن اور پُر سکون ہے۔ عالم کفر اگر لرزہ براندام ہے تو اسی سے ہے۔ عالم اسلام اگر شاداں و فرحاں ہے تو اسی سے میری تمام ناتواں کوششیں میری ٹیڑھی میڑھی بے ترتیب سطریں میرے ناتمام جذبے میرے خام حوصلے میرا ناقص علم میرا کوتاہ مطالعہ اس سب کا اعتراف اپنی جگہ.... مگر اپنی اس نسبت پر نازاں ہوں کہ حرمین شریفین کے بعد اس مملکت خداداد کا باسی ہوں۔ یہ دونوں نسبتیں ایک دوسرے میں یوں گندھ گئی ہیں جیسے پھول میں خوشبو...
مملکت خداداد کے نام مملکت خداداد کے نام Reviewed by Hamza Ali on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.