Facebook

شان مصطفٰی

شان مصطفٰی ﷺ
تمام تعریفیں اُس خالق کاٸنات کے لیے ہیں جو وحدہ لاشریک ہے  جو رب العٰلمین ہے  ارض و سمٰوات کا بھی خالق ہے ۔جس کے اذن کے  بغیر ذرہ بھی حرکت نہیں کرسکتا  ۔جس نے اپنا پیارا حبیب بھیج کر ہم پر  احسان عظیم فرمایا ۔
وہ حبیب جس کے بارے میں  خدا تعالیٰ خود فرما رہا ہے کہ اگر میرا حبیب نہ ہوتا تو میں دنیا کی کوٸی چیز بھی پیدا نہ کرتا حتٰی کہ یہاں تک فرما دیا کہ میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ فرماتا ۔
 یقیناً میرے جیسا ایک عاجز بندہ ان کی رفعت کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔
 جس کے بارے میں رب خود فرما رہا ہے ”ورفعنا لک ذکرک“
اس کو ایک شاعر نے کیا ہی احسن انداز میں بیان کیا ہے
زندگیاں   ختم  ہوٸیں  قلم  ٹوٹ گٸے
پر تیرے اوصاف کا ایک باب بھی مکمل نہ ہوا۔
وہ ذات جس کے لیے ساری کاٸنات سجاٸی گٸی وہ ہر عیب سے بری ہے
شاعر رسالت مآب ﷺ حضرت حسان بن ثابتؓ کیا خوب فرماتے ہیں
 *واحسن منک لم تر قط عینی
واجمل منک لم تلد النسإ
خلقت مبرإ من کل عیب
کانک قد خلقت کما تشا* ٕ
یا رسولﷺ آپ جیسا حسین میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا
یارسول اللہ دیکھتی بھی کیسے آک جیسا حسین وجمیل کسی عورت نے جنا ہی نہیں
یارسول اللہ آپ ہر عیب سے مبرا پیدا کیے گٸے ہو
گویا جس طرح آپ نے چاہا اس طرح اپ کو پیدا کیا گیا
 *وہ کمال حسن حضور ہے
کہ گمان نقص جہا نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے
یہ شمع ہے کہ دھواں نہیں*
میرے رسول کے حسن میں اتنا کمال ہے کہ اس میں نقص کا گمان بھی نہیں کی جا سکتا
ہر پھول کے ساتھ کانٹے ہوتے ہیں لیکن رسول اللہ ایسے پھول ہیں جس کے ساتھ کانٹے نہیں
اور ہر شمع کے ساتھ دھواں ہوتا ہے لیکن ذات رسول وہ شمع ہے جس کے ساتھ دھواں نہیں ۔
  کاٸنات میں اگر کسی سے حقیقی محبت کی جاسکتی ہے تو وہ رسول اللہ کی ذات ہے ۔محبت کرنے کی جتنی بھی وجہیں ہیں وہ تمام کی تمام رسول اللہ ذات میں اتم موجود ہیں  رسول اللہ کے  حسن  کے مقابلے میں کسی کا حسن نہیں ۔رسول اللہ کے علم کے مقابلے میں کسی کا علم نہیں ۔رسول اللہ کے اخلاق کے مقابلے میں کسی کے اخلاق نہیں ۔۔
تو پھر کیوں نہ اس ذات سے محبت کی جاۓ جس میں محبت کی تمام وجوہات بطور اتم موجود ہیں ۔
یہی محبت ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے گی ۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی کلام کا سارا فلسفہ اس ایک شعر میں بند کر دیا ہے ۔
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں ۔
رسول اللہ نے جس طرح اتنے کم عرصے میں پوری دنیا میں انقلاب لایا یقینا یہ کسی  معجزے سے کم نہیں ۔۔
ایمان تب تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک رسول اللہ کو ساری کاٸنات سے بڑھ کر محبوب نہ جانا جاٸے ۔
 *محمد کی غلامی دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے*.............
تحریر!!جمیل الرحمٰن بہلوی
شان مصطفٰی شان مصطفٰی Reviewed by Hamza Ali on December 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.